اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ اج صبح مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی رژیم کے اہم ٹھکانوں پر اپنے ہوائی حملے کا اعلان کیا ہے۔
عراقی مزاحمت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے اپنے 2 ڈرون طیاروں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں حیفا کے مقام پر واقع تیل کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔
اس بیان میں قابض صیہونی رژیم کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیوں کے جاری رکھے جانے پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی کے عوام کی حمایت میں اور غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں ہونے والی ان کی نسل کشی کے خلاف انجام پایا ہے۔
قبل ازیں عراقی مزاحمت نے گذشتہ صبح بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے 5 اہم اہداف کو مناسب ہتھیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔