0
Wednesday 10 Apr 2024 22:55

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کیجانب سے اسرائیل کیخلاف اسلحہ جاتی و اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کیجانب سے اسرائیل کیخلاف اسلحہ جاتی و اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکام اور صیہونی فوج اپنے پرتشدد اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لئے بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کو بری طرح مسخ کر رہی ہے۔

فرانسسکا البانی نے اس مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے وضع کی جانے والی "انسانی ڈھال" اور "محفوظ زون" کی اصطلاحات کی جانب اشارہ کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کے حکام اپنے اقدامات کو درست ثابت کرنے کے لئے ایسے الفاظ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے اپنی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اسرائیل پر اسلحہ جاتی پابندی اور تل ابیب کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسسکا البانی نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کرنے پر مجبور کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی اس عہدیدار نے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے برسوں سے جنگی جرائم کے کھلے ارتکاب پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کی اس اہلکار نے فلسطینیوں کے خلاف بالخصوص غزہ میں جاری غاصب صیہونی رژیم کے اقدامات اور رویے کو "صدی کی بربریت" قرار دیا اور مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے مغرب کی خاموشی، اب، اس گھناؤنے جرم میں (اسرائیل کا) ساتھ دینے کے مرحلے تک آ پہنچی ہے!
خبر کا کوڈ : 1127920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش