0
Saturday 13 Apr 2024 17:24

بائیڈن انتظامیہ کے اقدامات سے ایران کی حوصلہ افزائی نہیں ہوئی، امریکہ

بائیڈن انتظامیہ کے اقدامات سے ایران کی حوصلہ افزائی نہیں ہوئی، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پاکستان میں حملوں میں داعش (آئی ایس) گروپ کی حمایت نہیں کر رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر سے سوال پوچھا گیا کہ کیا امریکا کے پاس ایسی کوئی اطلاعات ہیں کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں ایران داعش کی حمایت کررہا ہے۔ جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ بائیڈن انتظامیہ کے اقدامات سے ایران کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ جب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اس دعوے کے بارے میں سوال کیا گیا کہ موجودہ حکومت نے چوری شدہ مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار حاصل کیا تو امریکی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے بارے میں فیصلے عوام اور حکومت کو کرنا ہیں۔ بعدازاں گزشتہ روز ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اڈیالہ جیل میں امریکی حکام کی بانی پی آئی سے ملاقات سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ وہ یہ معاملہ امریکی سفارت خانے پر چھوڑتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ تاریخ میں داعش جیسے قاتل گروہوں کا بانی اور سرپرست رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش