1
0
Thursday 10 Nov 2011 17:10

فوج،سپاہ اور بسیج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، رہبر انقلاب اسلامی

فوج،سپاہ اور بسیج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، رہبر انقلاب اسلامی
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ دشمن بالخصوص امریکہ اور صیہونی حکومت یہ جان لیں کہ ملت ایران کسی بھی ملک یا قوم کے خلاف جارحیت کرنے والی نہيں ہے لیکن ہر قسم کی جارحیت اور دھمکی کا پوری طاقت سے اس طرح جواب دے گی کہ جارحین اور حملہ آور اندر سے بکھر جائيں۔ 
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج امام علی کیڈٹ کالج میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں فرمایا کہ ایران کی مضبوط قوم کوئی ایسی قوم نہيں ہے جو صرف بیٹھ جائے اور   کھوکھلی مادی طاقتوں کی دھمکی کو دیکھتی رہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جس کے دماغ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحیت کا خیال بھی پیدا ہو گا اسے فوج، سپاہ پاسداران، رضاکار فورس اور ایک جملے میں کہوں کہ ایران کی عظیم قوم کے آہنی مکوں اور بھرپور طمانچوں کے لئے تیار رہنا چاہیئے۔
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوری نظام کا ڈھانچہ، قومی اتحاد اور ملت ایران کے تمام طبقات ميں دلی قربت، اہم ترین دفاعی طاقت ہے اور سب کی ذمہ داری ہے کہ نظام کے اس مضبوط اور محکم ڈھانچے کی حفاظت کرتے ہوئے اس کو مزید مستحکم بنائيں۔ آپ نے فوج سمیت مسلح فورسز کی دفاعی تیاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ تقوی، ایمان اور دیانت کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کی دفاعی تیاری، ملک اور قوم کے لئے عزت و سربلندی کا باعث ہے اور اس کی حفاظت اور اسے مضبوط بنانا چاہیئے۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تاکید فرمائی کہ ایسی دنیا میں جہاں افسوس کہ آج بھی ملکوں اور قوموں کےدرمیان رابطے اسلحے اور نیزے کی نوک کے سہارے متعین ہوتے ہيں اور منہ زور قوتیں طاقت کے بل پر قوموں کی تقدیر اپنے ہاتھ میں لینا چاہتی ہیں، صرف وہی قوم نقصان سے محفوظ رہ سکتی ہے جو اپنی دفاعی تیاری ثابت کر دکھائے۔
اس موقع پر مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ ایرانی قوم ایسی قوم نہیں ہے جو صرف تماشا دیکھنے کے لئے بیٹھ جائے گی اور ایسی کھوکھلی مادی طاقتوں کی دھمکیوں کا نظارہ کرے گی جو اندر سے گھن لگی  ہوئی لکڑی کی طرح خالی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 112908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
رهبر نے بہت اچھا پیغام دیا هے
ہماری پیشکش