0
Wednesday 17 Apr 2024 18:38

ایران نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا، سید باقر الحسینی

ایران نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا، سید باقر الحسینی
اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ عالمی دہشت گرد اسرائیل مظلوم فلسطینوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا تھا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی تھی اور غرور و تکبر میں مبتلا حکمرانوں کو سبق سکھانا ضروری تھا۔ لہٰذا ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے اسکے اور ان کے حواریوں کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور عالم اسلام و تشیع کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
 
 ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے اس حملے نے واضح کر دیا کہ اسلام کا حقیقی محافظ کون ہے اور مظلوم فلسطینوں کی حقیقی معنوں میں مدد کرنے والا کون ہے اور ساتھ میں یہ بھی واضح ہو گیا جس طرح رسول اکرم اور اہلبیت نے اسلام کی حفاظت کے لیے کفار ومشرکین کے ساتھ جنگ کی۔ اسی طرح رہبر معظم اور جبھہ مقاوت نے آج کے دور کے کفار و مشرکین کا مقابلہ کرکے اور ان پر براہ راست حملہ کر کے بتا دیا کہ ہم ہی پیرو حضرت محمد و علی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش