0
Wednesday 17 Apr 2024 22:51

حزب اللہ لبنان کیجانب سے برانیت میں اسرائیلی بیرکوں پر کامیاب حملہ

حزب اللہ لبنان کیجانب سے برانیت میں اسرائیلی بیرکوں پر کامیاب حملہ
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فلسطین کے مزاحمت پیشہ عوام اور اس کی باعزت مزاحمت کی حمایت میں برانیت بیرکس کے اندر واقع غاصب صیہونی فوج کے ایک کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور اس کے جنوب میں واقع اسرائیلی دشمن کے نئے ٹھکانے کو اپنے پیشرفتہ میزائلوں اور توپخانے کے گولوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے برانیت بیرکوں کے اندر واقع غاصب صیہونی فوج کے 91ویں ڈویژن کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر اپنے برکان میزائلوں کے ساتھ کامیاب حملے کی بھی اطلاع دی ہے۔

حزب اللہ نے گزشتہ روز بھی لبنانی سرحدوں کے قریب واقع اسرائیلی فوجی اڈوں کے خلاف کئی ایک کارروائیاں انجام دی تھیں کہ جن میں بیت ہلل میں واقع اسرائیلی فوج کے ہوائی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے اور آئرن ڈوم سسٹم کو 2 مرحلوں میں کئی ایک ڈرون طیاروں کے ساتھ تباہ کرنے کی کارروائیاں شامل تھیں۔

اس بارے اسرائیلی میڈیا نے بھی اعلان کیا تھا کہ ان کارروائیوں میں ہوائی دفاعی سسٹمز کے کئی ایک صیہونی آپریٹر ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش