0
Friday 19 Apr 2024 21:49

ہم نے رفح میں "حماس کی شکست" کے حوالے سے اسرائیل کیساتھ اتفاق کیا ہے، وائٹ ہاؤس

ہم نے رفح میں "حماس کی شکست" کے حوالے سے اسرائیل کیساتھ اتفاق کیا ہے، وائٹ ہاؤس
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی محل کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے اعلان کیا ہے کہ دونوں اطراف کے حکام نے رفح کے بارے "امریکہ کے خدشات" پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل نے ان خدشات کو مدنظر رکھنے کا یقین دلایا ہے۔

وائٹ ہاؤس حکام نے گذشتہ روز اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے حوالے سے دوسری ورچوئل میٹنگ کی ہے۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ بات چیت کا بنیادی مقصد رفح کے بارے اور وہاں بڑے پیمانے پر زمینی حملے کے امکان سے متعلق خدشات کا جائزہ لینا ہے۔

واضح رہے کہ جان کربی کی جانب سے مذکورہ اظہار تشویش ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب عالمی میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ رفح پر کوئی بھی ممکنہ اسرائیلی حملہ امریکی ہری جھنڈی کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔

رفح اس وقت ان 14 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی پناہ گزینوں کو پناہ دیئے ہوئے ہے کہ جو شمالی غزہ میں جاری غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جنگ سے جان بچا کر غزہ کے انتہائی جنوبی مقام پر واقع اس شہر میں آ پہنچے ہیں۔

اس حوالے سے انسانی حقوق کی کئی ایک تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اس علاقے پر بھی اسرائیل کا زمینی حملہ ایک اور انسانی بحران کا باعث بنے گا تاہم غاصب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ "حماس کی شکست" اس علاقے میں آپریشن کے بغیر ممکن نہیں ہو گی!
خبر کا کوڈ : 1129795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش