0
Friday 19 Apr 2024 21:51

امریکہ صرف اسرائیلی مفادات کو ہی تسلیم کرتا ہے، روس

امریکہ صرف اسرائیلی مفادات کو ہی تسلیم کرتا ہے، روس
اسلام ٹائمز۔ اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی برادری کی مطلق اکثریت اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت پر متفق ہے، اقوام متحدہ میں روسی نمائندے واسیلی نبنزیا نے تاکید کی ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت پر مبنی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کے ذریعے، امریکہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے بارے کیا سوچتا ہے!

اس حوالے سے منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں واسیلی نبنزیا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن سمجھتا ہے کہ وہ (فلسطینی) اپنا ملک رکھنے کے لائق نہیں اور امریکہ صرف اسرائیل کے مفادات کو ہی تسلیم کرتا ہے!

اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے مزید کہا کہ امریکہ غزہ میں عام شہریوں کے خلاف جاری اسرائیل کے کھلے جنگی جرائم کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی مسلسل تعمیر پر بھی آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد فلسطینیوں کے ارادے کو ختم کرنا، انہیں قابض طاقت کے سامنے ہمیشہ کے لئے سر تسلیم خم کرنے اور نوکر و دوسرے درجے کے شہری بننے پر مجبور کر دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ان کی آبائی سرزمین سے ہمیشہ کے لئے بے دخل کرنا ہے۔

اپنی گفتگو کے آخر میں سینئر روسی سفارتکار نے تاکید کی کہ اس پالیسی کا صرف الٹا نتیجہ ہی برآمد ہو گا!
خبر کا کوڈ : 1129796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش