0
Friday 19 Apr 2024 21:56

ترکی، فتح اللہ گولن کے مزید 60 حامی گرفتار

ترکی، فتح اللہ گولن کے مزید 60 حامی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسٹالکہوم سینٹر فار فریڈم نے ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انقرہ پولیس نے فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلق کے شبہے میں 14 مختلف شہروں سے مزید 60 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان 60 افراد کے وارنٹ گرفتاری گولن تحریک کے ساتھ وابستہ نیٹ ورک کے بارے جاری تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر جاری کئے گئے ہیں۔

ترک پولیس نے ان افراد کی گرفتاری کے لئے گھروں پر چھاپے مارے اور 1 لاکھ 70 ہزار یورو سے زائد کی نقدی و دیگر قیمتی اشیا قبضے میں لی ہیں۔

ترک ای مجلے ترکی منٹ (Turkey Minet) کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے سال 2013ء کی بدعنوانی پر تحقیقات کے بعد سے فتح اللہ گولن تحریک کے حامیوں کو نشانے پر لے رکھا ہے جس میں انہیں، ان کے خاندان کے افراد اور ان کے اندرونی حلقوں کے قریبی لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اردوغان حکومت کے خلاف سال 2016ء میں ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد سے ترک تنظیموں و محکموں اور مسلح افواج کو گولن کے حامیوں سے پاک کرنے کا عمل آج تک جاری ہے۔ محمد فتح اللہ گولن ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک مقرر، مصنف اور اخلاقی علوم و دینیات کے استاد ہیں۔ ان پر رجب طیب اردوغان کے خلاف اپنے ملک میں جولائی 2016ء کی ناکام بغاوت کی حمایت کا الزام ہے اور وہ اس وقت امریکہ کے شہر پنسلوانیا میں مقیم ہیں۔ انقرہ نے باضابطہ طور پر واشنگٹن سے گولن کو حوالے کرنے کی درخواست بھی دی ہے لیکن امریکہ نے فتح اللہ گولن کو انقرہ حکومت کے حوالے کرنے سے بارہا انکار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش