0
Friday 19 Apr 2024 21:59

بن گویر نے ایک لفظ پر مبنی پیغام کیساتھ پورے اسرائیل کی تضحیک کی ہے، یائیر لیپڈ

بن گویر نے ایک لفظ پر مبنی پیغام کیساتھ پورے اسرائیل کی تضحیک کی ہے، یائیر لیپڈ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما یائیر لیپڈ (Yair Lapid) نے آج صبح جاری ہونے والے اسرائیلی وزیر داخلی سلامتی اتمار بن گویر کے ایک لفظ پر مبنی سوشل میڈیا پیغام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس "ایک لفظ" نے "پورے اسرائیل کے بین الاقوامی امیج" کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

گذشتہ شب اصفہان میں اسرائیل کے 3 مائیکرو ڈرون طیاروں کو مار گرائے جانے کی خبر شائع ہونے کے بعد اسرائیلی رژیم کے وزیر داخلی سلامتی نے 300 ڈرون طیاروں اور کروز و بیلسٹک میزائلوں پر مبنی ایرانی حملے (وعدۂ صادق) کے جواب میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس گھٹیا اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں صرف ایک ہی لفظ لکھا تھا: "انتہائی مضحکہ خیز!"

اسرائیلی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما یائیر لیپڈ نے اس لفظ اور عالمی سطح پر اسرائیل کی شدید تضحیک پر تنقید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ "آج تک دفاعی کونسل کے کسی وزیر نے اسرائیل کی سلامتی، اس کے امیج اور اس کی بین الاقوامی حیثیت کو یوں نقصان نہیں پہنچایا تھا؛ وہ بھی صرف ایک لفظ کے ذریعے! بن گویر نے اسرائیل کا سخت مذاق اڑایا ہے۔۔"

یائیر لیپڈ نے مزید لکھا کہ "اگر کوئی بھی دوسرا وزیر اعظم برسراقتدار ہوتا تو وہ اسے (بن گویر کو) کابینہ سے نکال باہر کر دیتا۔ حتی کہ اس کے ساتھ بیٹھے دوسرے وزراء کہ جو بھیڑ بکریوں کی طرح خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، بھی ذمہ دار اور سکیورٹی کے میدان میں ہونے والی ناقابل معافی ناکامی کا حصہ ہیں"۔
خبر کا کوڈ : 1129803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش