0
Saturday 20 Apr 2024 17:37

حزب اللہ کے قابضین کے ٹھکانوں پر میزائل حملے

حزب اللہ کے قابضین کے ٹھکانوں پر میزائل حملے
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج سہ پہر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمت نے "الراھب" کے سرحدی مقام پر قابض فوج کے جاسوسی آلات پر حملہ کیا اور ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے الجزیرہ نیٹ ورک نے بھی اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع "مغربی الجلیل" کے علاقے کو لبنان سے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

الجزیرہ نے بتایا کہ کفرشوبا کی مقبوضہ پہاڑیوں میں "رویسات العالم" کے علاقے کی طرف 4 راکٹ فائر کیے گئے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب واقع قصبے "ایوین مناخیم" میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ اس کے بعد لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے اس قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع کو میزائل سے نشانہ بنایا، جس سے ان کا جانی نقصان ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1129972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش