0
Saturday 20 Apr 2024 20:35
ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دینگے

2024ء میں 2018ء سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دینگے، فضل الرحمان

اگر آئین اور اسمبلیوں کو روندوں گے تو ہم پہاڑ کی طرح کھڑے رہیں گے
2024ء میں 2018ء سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دینگے، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 2024ء میں 2018ء سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، ہم جعلی حکومت کو  چلنے نہیں دیں گے۔ پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2018ء کی دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی، 2024ء میں 2018ء سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، پہلے کہا یہ اسمبلیاں بنائی گئی ہیں، یہ اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئی ہیں، بتاؤ بلوچستان کی اسمبلی کتنے میں خریدی؟ دھاندلی کے خلاف پہلے بھی آگے تھے اور اب بھی آگے رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے، پورے ملک میں جائے گی، ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا، اگر آئین اور اسمبلیوں کو روندوں گے تو ہم پہاڑ کی طرح کھڑے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں ہے، سیاست دانوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا، کل سیٹ نہیں تھی تو دھاندلی ہے، آج سیٹ مل گئی تو دھاندلی نہیں! سیاست دان سیٹوں پر نہ بکیں، بلوچستان کے عوام 8 فروری کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے لیے بنا مگر  اسلام نظر نہیں آتا ہے، ملک کو سیکولر اسٹیٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ملک کو غیر محفوظ کیا جا رہا ہے، معیشت کہاں جا رہی ہے، انتخابات کے نام پر حکومت عوام کی، لیکن عوام کو غلام بنایا جاتا ہے، پاکستان میں کچھ چیزوں کو ایجنڈے کے طور لایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش