0
Monday 22 Apr 2024 21:29

لوگوں سے اپنا لیڈر چننے کا حق چھیننا آئین ختم کرنے کی سمت میں بڑھایا گیا قدم ہے، راہل گاندھی

لوگوں سے اپنا لیڈر چننے کا حق چھیننا آئین ختم کرنے کی سمت میں بڑھایا گیا قدم ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست گجرات کی سورت کی پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار کا پرچۂ نامزدگی نامنظور کر دیا گیا اور پھر اس کے بعد بی جے پی امیدوار کو چھوڑ کر سبھی نے اپنا پرچۂ نامزدگی واپس لے لیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ پیر کے روز بی جے پی امیدوار مکیش دلال کو اس سیٹ سے بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں الیکشن کمیشن اور مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اسے ’تاناشاہی‘ پر مشتمل ٹھہرایا ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ تاناشاہ کی اصلی ’صورت‘ ایک بار پھر ملک کے سامنے ہے، عوام سے اپنا لیڈر منتخب کرنے کا حق چھین لینا بابا امبیڈکر کے آئین کو ختم کرنے کی طرف بڑھایا گیا مزید ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ یہ صرف حکومت بنانے والا الیکشن نہیں ہے، یہ ملک کو بچانے والا الیکشن ہے، آئین کی حفاظت کرنے والا الیکشن ہے۔

واضح رہے کہ گجرات کی سبھی 26 پاررلیمانی سیٹ کے لئے 7 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے، لیکن سورت پارلیمانی سیٹ کا نتیجہ پہلے ہی سامنے آگیا ہے جس کے سبب 7 مئی کو ریاست کی 25 پارلیمانی سیٹوں پر ہی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سورت ضلع الیکٹورل آفس کے مطابق مکیش دلال کو چھوڑ کر سورت پارلیمانی سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے سبھی 8 امیدواروں نے آخری دن اپنا نام واپس لے لیا، جن میں 4 آزاد امیدوار، 3 چھوٹیپارٹیوں کے امیدوار اور بہوجن سماج پارٹی امیدوار پیارے لال بھارتی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1130390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش