0
Monday 22 Apr 2024 21:22

غزہ میں جنگ بند کئے بغیر خطے میں استحکام نہیں آئے گا، جوزف بورل

غزہ میں جنگ بند کئے بغیر خطے میں استحکام نہیں آئے گا، جوزف بورل
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے پیر کو خبردار کیا کہ جب تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، خطے میں استحکام نہیں آئے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے انچارج "جوزف بورل" نے پیر کے روز کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے کوئی افق یا پیشرفت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے انسانی المیہ جاری ہے اور جب تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، خطے میں استحکام نہیں آئے گا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے مسئول نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آنروا تنظیم کے حوالے سے بین الاقوامی تحقیقات اس کی مالی امداد کو جاری رکھنے کا باعث بنے گی، تاکہ وہ اپنے فرائض کو بطریق احسن جاری رکھ سکے۔

اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے بھی آج اپنے الفاظ میں خبردار کیا کہ جنگ کے پھیلنے کا خطرہ حقیقی ہے اور یہ خطرہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے تسلسل سے مزید بڑھ رہا ہے۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم بدستور جاری ہیں۔ غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے آج پیر کو خان یونس کے "ناصر" اسپتال پر حملے کے دوران صیہونی حکومت کے گھناؤنے جرائم سے ایک اور پردہ اٹھایا ہے۔ العربی نیوز چینل نے اس دفتر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی فوجیوں کے حملے کے وقت ناصر اسپتال میں موجود دو ہزار افراد کی سرنوشت ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ حماس کی اس تنظیم نے کہا کہ اس اسپتال سے صرف ایک اجتماعی قبر میں 73 شہداء کی لاشیں نکالی گئیں، یاد رہے کہ گذشتہ چار دنوں میں اس اسپتال سے 283 شہداء کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1130432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش