0
Wednesday 24 Apr 2024 08:55

سردار عابد حسین عابد کا نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کا دورہ

سردار عابد حسین عابد کا نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عابد حسین عابد نے نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کا دورہ کیا اور ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین اور محکمانہ افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اطلاعات کو محکمانہ افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ محکمہ اطلاعات کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی کارگردگی مثالی ہے، محکمہ اطلاعات میں اصلاحات دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، کسی بھی حکومت کے لیے اطلاعات کا محکمہ مرکزی حیثیت کا حامل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، سٹیٹ آف دی آرٹ سٹریکچر کے ساتھ ساتھ یہاں نظم و ضبط دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔میں نے بطور وزیر اطلاعات محکمہ اطلاعات کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ آفیسرز لگن و محنت سے کام کریں اور ریاست کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔ آج کا دور میڈیا کا دور ہے، آج ہمیں دنیا کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے آگے چلنا ہو گا۔ سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد کے دورے کے دوران محکمانہ افسران محمد بشیر مرزا، راجہ سہیل خان، سید آصف حسین نقوی، راجہ عبدالباسط، خضر حیات، شمیم انجم عزیز، جمیل اعوان، ساجد نذیر ودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ا فسران نے سابق وزیر اطلاعات کے محکمہ کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا۔
خبر کا کوڈ : 1130702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش