0
Wednesday 24 Apr 2024 09:52

دفعہ370 کی منسوخی نے مسئلہ کشمیر کو مزید الجھا دیا، محبوبہ مفتی

دفعہ370 کی منسوخی نے مسئلہ کشمیر کو مزید الجھا دیا، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے دفعہ370 کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو فراموش نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا بلکہ اس سے یہ مسئلہ مزید الجھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت آئے گا جب وہ سمجھ جائیں کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے ساتھ کیا کیا۔محبوبہ مفتی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کا کھل کر اظہارکریں کہ 2019ء میں کئے گئے فیصلے انہیں قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری خاموش رہتے ہیں لیکن وقت آنے پر وہ دکھاتے ہیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے۔ انہوں نے 2019ء کے فیصلوں کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی پی سربراہ نے اظہار رائے کی آزادی پر پابندیوں اور علاقے میں جاری ظلم و جبر پر تنقید کرتے ہوئے لوگوں کے خدشات اور شکایات کو آواز دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1130716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش