0
Wednesday 24 Apr 2024 11:32

بھکر میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

بھکر میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ بھکر میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارے جانیوالے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بھکر میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت نور محمد اور رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔ دہشت گرد حملے کی نیت سے پنجاب میں داخل ہو رہے تھے۔ دہشت گردوں کی ہلاکت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے ہینڈ گرینیڈ، گولیاں اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1130744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش