0
Friday 26 Apr 2024 22:27

یمن کیجانب سے اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل و ڈرون حملے

یمن کیجانب سے اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل و ڈرون حملے
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی میزائل فورسز نے خلیج عدن میں ایم ایس سی ڈارون (MSC DARWIN) نامی ایک اسرائیلی بحری جہاز پر متعدد میزائل و ڈرون طیاروں کے ساتھ حملہ کیا ہے۔

جنرل یحیی سریع نے واضح کیا کہ یمنی مسلح افواج اسرائیلی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو روکتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گی۔

انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ یمنی مسلح افواج کی مزاحمتی کارروائیاں اسرائیلی جارحیت اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1131349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش