0
Friday 11 Nov 2011 21:38

مالدیپ میں پاکستانی اور بھارتی وزراءِ اعظم کے درمیان بات چیت مثبت رہی، حنا ربانی کھر

مالدیپ میں پاکستانی اور بھارتی وزراءِ اعظم کے درمیان بات چیت مثبت رہی، حنا ربانی کھر
اسلام ٹائمز۔ دفترِ حارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مالدیپ میں پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور بھارتی وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کے نتیجہ خیز حل کے لیے بات چیت کی جائے گی۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے ملاقاتوں کے شیڈول کو بھی طے کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق رائے کیا گیا ہے کہ پاک بھارت جوائنٹ کمیشن پر پہلے ٹیکنیکل ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی بلائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ مالدیپ میں سارک سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات میں بھارت اور پاکستان کے وزراء اعظم نے کہا تھا کہ باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کے آئندہ دور میں وہ ٹھوس پیش رفت دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہنا تھا کہ "باہمی مذاکرات کے آئندہ دور سے دونوں ملکوں کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گا"۔ مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ "دونوں ملک الزام تراشی میں پہلے ہی بہت وقت ضائع کر چکے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ وزیراعظم گیلانی اس بات سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں کہ اب تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے کا وقت آگیا ہے اور بات چیت کے اگلا دور زیادہ نتیجہ خیز ہونا چاہیے تاکہ دونوں ملک ایک دوسرے کے اتنا قریب آسکیں جتنا پہلے کبھی نہیں تھے۔" پاکستانی وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے پانی، دہشت گردی، کشمیر، سرکریک، سیاچن اور تجارت جیسے تمام کلیدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 113172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش