0
Wednesday 23 Nov 2011 23:45

فوج اور آئی ایس آئی حکومت کا حصہ ہیں، قومی سلامتی مشیر کے تقرر کی ضرورت نہیں، لطیف کھوسہ

فوج اور آئی ایس آئی حکومت کا حصہ ہیں، قومی سلامتی مشیر کے تقرر کی ضرورت نہیں، لطیف کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میمو سکینڈل سے حکومت سرخرو ہو گی، فوجی اور جمہوری قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات کے لئے حسین حقانی نے رضاکارانہ طور پر سفیر کی حیثیت سے استعفٰی دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں میاں نواز شریف کی درخواست سے واضح ہو گیا ہے کہ ان کی جمہوری سوچ نہیں اور سینٹ کے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لئے وہ عدالتوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ منصور اعجاز جھوٹا اور بلیک میلر ہے جس نے سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی کو بھی بلیک میل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور آئی ایس آئی حکومت کا حصہ ہیں، شیری رحمان کی امریکہ میں سفیر کے طور پر تقرری کسی کی ہار جیت کا سوال نہیں، اس عہدے کے لئے دو جرنیلوں کے نام صرف میڈیا میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی غلطیوں کی وجہ سے تیسری قوت نے فائدہ اٹھایا ہے۔ سیاست میں نو وارد عمران خان کو لانے کی ذمہ دار بھی مسلم لیگ ن ہے، ورنہ ملک میں دو جماعتی نظام مضبوط ہو چکا ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 116650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش