0
Saturday 26 Nov 2011 18:15

تبلیغی اجتماع کے دو سرے مرحلہ میں لاکھوں لوگوں شرکت، اتوار کو اختتامی دعا ہوگی

تبلیغی اجتماع کے دو سرے مرحلہ میں لاکھوں لوگوں شرکت، اتوار کو اختتامی دعا ہوگی
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں تبلغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ کے تیسرے روز بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کی اور اجتماع میں شامل ہوئے جبکہ پولیس سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے کوششوں میں مصروف رہی۔ رائیونڈ میں جاری تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا ہفتہ کو تیسرا دن ہے۔ اجتماع میں لاکھوں افراد شریک ہو رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے کی اختتامیہ دعا (اتوار) 27 نومبر کو ہو گی۔ سیکورٹی کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کے لیے بھی جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے تاکہ اجتماع میں آنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈی آئی جی آپریشن نے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔ دوسری جانب تبلیغی اجتماع کی انتظامیہ سے میڈیا کے لوگوں کو شرکاء اور علماء کی تصویر بنانے سے روک دیا، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسلام میں تصویر بنوانا حرام ہے اور چونکہ یہ خالص مذہبی اجتماع ہے اس لئے اس کی فوٹو گرافی یا تشہیر کی ہمیں ضرورت نہیں۔ بعض علماء انتظامیہ کے اس موقف کے حامی نہیں تھے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے اس دور میں اجتماع کی کوریج بری بات نہیں۔
اجتماع میں انتظامی امور انتہائی منظم انداز میں کئے گئے تھے، شرکاء کے لئے وضو اور طہارت کے لئے الگ سے بڑے کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پر پانی کی ٹینکیاں رکھی گئی تھیں۔ اجتماع کے شرکاء کے لئے شریف برادران کی طرف سے خصوصی طور پر کھانا فراہم کیا گیا جب کہ شرکاء کی سہولت کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ اجتماع کے اس دوسرے مرحلے کا اختتام کل بروز اتوار ہو گا جس میں اختتامی دعا کروائی جائے گی۔ اس دعا میں خصوصی طور پر وہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں جن کا اس جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ لوگ ان کے ساتھ تبلیغی سرگرمیوں میں شریک ہوتے ہیں لیکن آخری دن ہونے والی دعا میں شامل ہو کر اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی ضرور مانگتے ہیں۔ اس دعائیہ تقریب میں تمام مکاتب فکر کے افراد شریک ہوتے ہیں جس سے اجتماع کے شرکاء کے تعداد لاکھوں میں ہو جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 117358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش