0
Thursday 1 Dec 2011 01:28

آئی ایس او کا محرم الحرام کو "کربلا اور بیداری اسلامی" کے عنوان سے منانے کا اعلان

آئی ایس او کا محرم الحرام کو "کربلا اور بیداری اسلامی" کے عنوان سے منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان "کربلا اور بیداری اسلامی" کے عنوان سے منانے کا اعلان کرتے ہیں، یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ کربلا بیداری اسلامی کے لیے مینارہ نور اور رہنمائے ہدایت ہے، اس راستے پر چلتے ہوئے جہاں انقلاب اسلامی ایران کامیاب ہوا، اس پیغام کے سائے تلے اور اس سے وابستگی کی وجہ سے لبنان میں حزب اﷲ اور فلسطین میں حماس جیسی تحریکوں نے جنم لیا، جنہوں نے جہاں عصر حاضر کے یزید امریکہ کے عزائم کو خاک میں ملایا، وہاں اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اس کے دانت کھٹے کیے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر ثاقب بنگش نے منعقدہ اجلاس میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کامل توقع ہے کہ اسلامی ممالک میں جاری اسلامی بیداری کی لہر پوری دنیا میں اسلام کے پیغام کی ترویج کی پیامبر ہوں گیں اور استعماری ممالک میں بھی وال سٹریٹ جیسی تحریکیں سرمایہ دارانہ نظام اور اس استبدادی نظام کے خاتمے کا ذریعہ بنیں گیں اور اس عظیم قربانی کی یاد اور ایثار و فداکاری اور اسلام کے زریں اصولوں کی سر بلندی کے اہم موقع پر چند نکات کی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔
محرم الحرام میں یاد کربلا کو اسلامی وحدت و یگانگت کے فروغ کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کیا جائے، تاکہ دشمنوں کے عزائم ناکام اور گھناؤنی سازشیں کامیاب نہ ہو سکیں۔
کربلا اور عاشورہ کی یاد پہلے سے بھی زیادہ ولولے، جوش اور عقیدت سے منائی جائے اور اس موقع پر مقاصد قیام امام حسین کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا جائے۔
عاشورا کے پیغام کے تذکرہ کے موقع پر ملت اسلامیہ کو درپیش مشکلات اور وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل کے تذکرے اور ان کے حل کے لیے بھرپور انداز میں آواز بلند کی جائے۔
عزاداری کے عظیم فلسفہ کی روح کی روشنی میں تعلیمات ِ عاشورہ اور درسگاہ حسینی سے استفادہ کے لیے جلوس و مجالس کے بانی حضرات، محترم خطباء و واعظین اور ذاکرین و شعراء کرام اور شرکاء اپنی ذمہ داریاں کما حقا ادا کریں، تاکہ ان اجتماعات سے واقعاََ حسینی رنگ اور زینبی پیغام نشر کیا جا سکے۔ 
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ہر جوان عزادری سیدالشہداء کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
اس موقع پر ہم عزاداران ِ حسین سے تقاضا کرتے ہیں کہ جلوس کے انتظامات کو پہلے سے منظم کریں اور سکیورٹی کے مسائل کو بہتر حکمت عملی کے ذریعے حکومت یا دیگر اداروں پر انحصار اور اکتفار نہ کریں اس سلسلہ میں نوجوان اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ہم حکومت اور سکیورٹی سے متعلق ذمہ داران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری سے ادا کرینگے، تاکہ ان مقدس ایام میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
ہم آخر میں اس عزم کا اظہار ضروری سمجھتے ہیں کہ انشاءاﷲ آئی ایس او پاکستان کے تمام ڈویژنز، یونٹس تعلیمات ِ کربلا کی ترویج اور عزاداری سید الشہداء کے پروگراموں میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ کر حصہ لیں گے اور ملت کے ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے۔
 
خبر کا کوڈ : 118696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش