0
Wednesday 30 Nov 2011 14:29

محرم الحرام کی آمد پر امن و امان کا مسئلہ انتہائی اہم ہے، سید علی

محرم الحرام کی آمد پر امن و امان کا مسئلہ انتہائی اہم ہے، سید علی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے نائب صدر سید علی نے کہا کہ ملک میں امن و امان وقت کا اھم ترین مسئلہ ہے اور محرم الحرام کی آمد پر معاملہ اور بھی اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے، جس کو اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے، شیعہ سنی کے مابین کوئی اختلاف نہیں اور دونوں دینِ حق اسلام کے مستند مکاتب فکر ہیں، اختلافات پیدا کرنے والے استعمار کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پشاور ڈویژن کے نائب صدر سید علی نے استقبالِ محرم کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی یونٹ کے منعقدہ دعائے کمیل پروگرام میں اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے محرم الحرام کی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تحفظِ عزاداری کے لئے اسکاؤٹس، نشرواشاعت، امامیہ دستہ کا انعقاد اور محرم کے ایام میں پشاور کی سطح پر میڈیا کمیٹی کے قیام کی تیاریاں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 114824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش