0
Monday 21 Sep 2009 14:00

مزید فوج نہ پہنچی تو افغانستان میں جنگ ہار جائیں گے،مک کرسٹل

مزید فوج نہ پہنچی تو افغانستان میں جنگ ہار جائیں گے،مک کرسٹل
نیویارک:افغانستان میں نیٹو کے امریکی کمانڈر جنرل اسٹینلے مک کرسٹل نے خبردار کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے آئندہ سال مزید فوج فراہم نہ کی،تو افغانستان میں امریکیوں کی ہلاکتوں میں نہ صرف اضافہ ہو گا،بلکہ امریکا اور اتحادی شکست سے بھی نہیں بچ سکیں گے۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمانڈر جنرل مک کرسٹل نے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کو رپورٹ پیش کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مزید فوج اور سہولتوں کی عدم فراہمی پر افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں امریکی شکست یقینی ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ آئندہ بارہ ماہ میں اضافی امریکی فوج اور دیگر سہولتیں فراہم نہ کی گئیں تو افغانستان میں نہ صرف امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں بڑھ جائیں گی، بلکہ اتحادیوں کی سیاسی حمایت میں بھی واضح کمی آئے گی۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق جنرل اسٹینلے کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤٴس نے غور شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ : 11956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش