0
Friday 9 Dec 2011 09:32

کراچی، گلستان جوہر میں دھماکہ، 3 رینجرز اہلکار شہید، 4 زخمی

کراچی، گلستان جوہر میں دھماکہ، 3 رینجرز اہلکار شہید، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں صفورہ چورنگی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 رینجرز اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت قریب رینجرز کی موبائل معمول کی ڈیوٹی پر وہاں موجود تھی۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر لوگوں کی آمدو رفت مکمل طور پر بند کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کے درمیان رکھا گیا تھا۔ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت عاشورہ کے دوران کالا پل پر ہونے والے دھماکے سے ملتی جلتی بتائی جا رہی ہے۔ آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے دھماکے میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 120747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش