0
Sunday 11 Dec 2011 09:53

پاکستان اپنی فوجی حکمت عملی میں تبدیلی لا چکا ہے، امریکی میڈیا

پاکستان اپنی فوجی حکمت عملی میں تبدیلی لا چکا ہے، امریکی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان نے آئندہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی ٹی وی ایم ایس این بی سی نے پاکستانی فوجی حکام کےحوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد پاکستان اپنی فوجی حکمت عملی میں بھی تبدیلی لا چکا ہے اور اسی تبدیلی کے حوالے سے آئندہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون طیاروں کو بھی مار گرایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون سمیت کسی بھی طیارے کو نہ صرف مار گرایا جائے گا بلکہ پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کو دشمنی خیال کرے گا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی نے نیٹو حملے کے بعد دفاعی پالیسی کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن میں ڈرون حملوں کو مار گرانے کی ہدایات بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 121199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش