0
Sunday 27 Sep 2009 12:14

کالعدم جہادی تنظیمیں اسلام اور پاکستان کیلئے خطرہ ہیں،ثروت اعجاز قادری

کالعدم جہادی تنظیمیں اسلام اور پاکستان کیلئے خطرہ ہیں،ثروت اعجاز قادری
کراچی:سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کالعدم جہادی تنظیمیں اسلام اور پاکستان کے لئے خطرہ ہیں، ماضی میں کالعدم تنظیموں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دے کر پاکستان کی سالمیت و بقا کو خطرے میں ڈال دیا اور آج پھر یہ انتہا پسند دہشت گرد ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کا سہارا لے کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو طول دینا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ہمارے بار بار باور کرانے کے باوجود انہیں ہیرو بنا کر پیش کیا۔ جب ملک کی سالمیت و بقا کو ان انتہا پسندوں سے خطرات لاحق ہوئے اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا تو ان پر پابندی عائد کی گئی مگر آج بھی کالعدم انتہا پسند تنظیم کے عناصر سوات، مالاکنڈ سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک جاری رکھے ہوئے ہیں اور کئی تو سیاسی تنظیموں کی پناہ میں رہ کر انتہا پسندی و دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت موجودہ حالات میں ان عناصر پر بھی کڑی نظر رکھے جو کالعدم تنظیموں سے نکل کر دوسری تنظیموں کے نام سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپس میں اتفاق اور اتحاد کے ساتھ امن، محبت، بھائی چارگی کے فلسفے کو زیادہ سے زیادہ عام کریں۔
خبر کا کوڈ : 12222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش