0
Wednesday 14 Dec 2011 23:27

بلوچستان کی صورتحال پر غور کیلئے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب

بلوچستان کی صورتحال پر غور کیلئے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے اہم مسئلے کے حل کیلئے اسلام آباد میں 19 دسمبر بروز پیر کو ایک اعلی سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز کیانی، گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارمگسی، وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عالم خان خٹک، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبیداللہ خان، آئی جی پولیس روامین ہاشم اور بلوچستان سے حساس اداروں کے سربراہان سیمت دیگر اعلی حکام شرکت کرینگے۔
قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں خاص طور پر بلوچستان کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا کیونکہ موجودہ عرصہ سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے اور مختلف واقعات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور بہت سے قوم پرست جماعتیں بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کی خواہشمند ہے تاہم بعض ایسی قوتیں جو ملک سے باہر بیٹھی ہوئی ہے اور بیرونی ایجنسیوں کے اشارے پر کام کر رہی ہیں وہ بلوچستان میں امن و امان نہیں دیکھنا چاہتی اس لئے 19دسمبر بروز پیر کو یہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سیاسی قیادت اور عسکری قیادت بھی موجود ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 122291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش