0
Monday 28 Sep 2009 12:03

افغانستان میں امریکا کی شکست کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے،رابرٹ گیٹس

افغانستان میں امریکا کی شکست کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے،رابرٹ گیٹس
واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے لیے ڈیڈ لائن دینا بڑی غلطی ہو گی اور افغانستان میں امریکا کی شکست کے خطرناک نتائج ہوں گے۔ امریکی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کو انتہا پسند قوتیں اور طالبان اپنی فتح سمجھیں گے۔جیسا سوویت یونین کے افغانستان سے چلے جانے پر سمجھا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان سمجھتے ہیں کہ انھوں نے سوویت یونین کی شکل میں ایک سپر پاور کو شکست دی تھی ۔اب اگر امریکا کو بھی شکست ہوئی تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے اور انتہا پسند قوتیں مضبوط ہوں گی ۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر باراک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعدادمیں اضافے پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اگر ایسا کیا گیا تو جنوری سے پہلے اس فیصلے پر عمل نہیں کیا جاسکے گا۔

خبر کا کوڈ : 12268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش