0
Tuesday 22 Sep 2009 12:07

پاک افغان سرحدی علاقہ دہشگردی کا مرکز ہے،ہلیری کلنٹن

پاک افغان سرحدی علاقہ دہشگردی کا مرکز ہے،ہلیری کلنٹن
واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقہ دہشت گردی کا مرکز ہے ۔ افغانستان میں دوبارہ طالبان کا کنٹرول ہوا تو القاعدہ تنظیم واپس آجائے گی ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو پاک افغان سرحدی علاقے میں رہنے والے دہشت گردوں سے تحفظ فراہم کرنا امریکی حکومت کا مقصد ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ افغانستان سے القاعدہ کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔ لیکن اگر افغانستان پر دوبارہ طالبان کا کنٹرول ہوا تو القاعدہ جتنی تیزی سے واپس آئے گی اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ اوباما انتظامیہ بہترین دستیاب معلومات کی بنیاد پر افغان مسئلے سے متعلق تمام عوامل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 11983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش