0
Friday 16 Dec 2011 18:13

ملتان میں دو روزہ بین المذاہب کانفرنس اختتام پذیر

ملتان میں دو روزہ بین المذاہب کانفرنس اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں دو روزہ بین المذاہب کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی، کانفرنس میں علمائے کرام اور رہنمائوں نے شرکت کی، کانفرنس کے اختتام پر تمام رہنمائوں کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام اور مذہبی رہنمائو ں کا کہنا تھا کہ اسلام دنیا میں امن و سلامتی کا درس دیتا ہے اگر ہم صحیح طور پر اسلام کو نافذ کردیں تو امن قائم رہ سکتا ہے، کانفرنس سے مولانا قاری حنیف جالندھری، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، ڈاکٹر صدیق خان قادری، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا خورشید عباس گردیزی، مولانا نجم الحق، مولانا افضل جعفری، مولانا روح اللہ، بشپ لیو پال، بشپ منور امل سمیت تمام مذاہب کے رہنمائوں نے خطاب کیا، مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ہم آپس کے اختلافات مل بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں اس سلسلے میں رسول اکرم ص نے جو اقدامات کیے ہیں ہمیں اُن سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے اس کے ذریعے ہم پاکستان کو دنیا کے سامنے رول ماڈل کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 122712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش