0
Saturday 17 Dec 2011 13:06

ملک پر کڑا وقت آگیا، زرداری، گیلانی مستعفی ہو جائیں، جاوید ہاشمی

ملک پر کڑا وقت آگیا، زرداری، گیلانی مستعفی ہو جائیں، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جبکہ حکمرانوں نے اُسے غیر محفوظ کر دیا، ہم وہ نتیجہ نہیں چاہتے کہ جس سے معیشیت کمزور ہو ہم معیشیت کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے خیر پور بھٹہ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ عام سے رکن قومی اسمبلی میمونہ ہاشمی، شیخ اطہر ممتاز، مخدو م زاہد بہار ہاشمی، ملک انور علی، ظفر قادری، شہزاد مقبول سمیت درجنوں لیگی رہنمائوں نے خطاب کیا، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک پر کڑا وقت آگیا، زرداری گیلانی مستعفی ہو جائیں، حکمرانوں نے جو حالات پیدا کردیے ہیں آئندہ چند روز میں تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں، لُٹیرے، وڈیروں اور جاگیرداروں کے نظام کا خاتمہ کرنا ضروری ہے، پاکستان مسلم لیگ کسی ایسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت کی جڑیں کمزور ہوں۔
خبر کا کوڈ : 122876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش