0
Saturday 17 Dec 2011 21:33

پیپلزپارٹی زرداری لیگ بن چکی ہے، آئندہ ن لیگ سے وابستہ رہوں گا، اسحاق بُچہ

پیپلزپارٹی زرداری لیگ بن چکی ہے، آئندہ ن لیگ سے وابستہ رہوں گا، اسحاق بُچہ
اسلام ٹائمز۔ 35سال تک پیپلزپارٹی سے وابستہ رہا ہوں اب پیپلزپارٹی زرداری لیگ بن چکی ہے اس لیے اس کو خیر باد کہا، آئندہ مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ رہوں گا، کیونکہ مسلم لیگ نے ہی ملک بنایا تھا اور یہی جماعت ملک بچائے گی، ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سے مستعفی ہو کر ن لیگ میں شامل ہونے والے سابق ایم پی اے ملک اسحاق بُچہ نے ملتان آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملتان آمد پر ن لیگ کے رہنمائوں اور کارکنوں نے اُن کا بھرپور استقبال کیا، بعد ازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی مسلم لیگ ن تو کبھی ایم کیو ایم کا سہارا لیتی ہے، بجلی کے بعد اب گیس کی لوڈ شیڈنگ کا تحفہ ملا ہے، ملک اسحاق بچہ نے کہا کہ ملک میں عدلیہ کی بحالی نواز شریف کی جدوجہد کا ثمر ہے، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور اُس کی حفاظت بھی کرے گا، جلسے سے مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک عاشق علی شجرا، سابق ایم این اے مشتاق لانگ، شیخ طارق رشید، سابق ایم پی اے نغمہ مشتاق لانگ اور ملک جہانزیب بچہ نے خطا ب کیا۔
خبر کا کوڈ : 122891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش