0
Sunday 18 Dec 2011 19:03

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں کی آر پی او ملتان سے ملاقات، جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں کی آر پی او ملتان سے ملاقات، جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں رضا ہارون اور عدیل احمد نے آر پی او ملتان سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی اُمور حاجی احسان الدین قریشی بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران 23 دسمبر کو ملتان میں ہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے کے حوالے سے معاملات طے کیے گئے، صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر قانون اور آئی جی پنجاب کو ہدایات دے چکے ہیں کہ کسی بھی پارٹی کے جلسے کو نہ روکا جائے کیونکہ یہ ہر پارٹی کا جمہوری حق ہے، جس پر ایم کیو ایم کے وُزراء نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر قانون اور آئی جی پنجاب کے مشکور ہیں، حکومت پنجاب نے ایک اچھی مثال قائم کی ہے، اس موقع پر ہم ملتان انتظامیہ کے خصوصی طور پر ممنون ہیں کہ جنہوں نے روز جمعہ کے باوجود ہمیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 123194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش