0
Sunday 18 Dec 2011 18:01

شاہ محمود قریشی تحریک انصاف اور نواز لیگ میں سیز فائر کروانے کے لئے سرگرم ہو گئے

شاہ محمود قریشی تحریک انصاف اور نواز لیگ میں سیز فائر کروانے کے لئے سرگرم ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان سیز فائر کرانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ دونوں پارٹیوں کے سرکردہ رہنماوں کو یہ باور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دنوں کے الزامات کا فائدہ صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی حکومت کو ہو رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی موجودہ صورتحال میں چاہتے ہیں کہ دونوں جماعتیں حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کریں حکومت کا جلداز جلد خاتمہ ممکن ہو۔ یاد رہے کہ 3 ماہ سے دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر شدید تنقید کی جاتی ہے عمران خان شریف برادران پر الزامات عائد کرتے ہیں تو دوسری جانب چودھری نثار عمران کو ہدف تنقید بناتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے میاں برادران کو مشترکہ دوستوں کے ذریعے اپنے موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے شاہ محمود کی کوشش کو مثبت قرار دیا ہے جس کے بعد جلد ہی تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان الزامات سے بھرپور بیانات کا سلسلہ روک دیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 123294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش