0
Thursday 29 Dec 2011 23:21

حکومت کی مایوس کن کارکردگی کے باعث پارلیمنٹ بھی قوم کی توقعات پر پوری نہیں اُتری، جاوید ہاشمی

حکومت کی مایوس کن کارکردگی کے باعث پارلیمنٹ بھی قوم کی توقعات پر پوری نہیں اُتری، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ منتخب اراکین اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ اراکین پارلیمنٹ اب اسمبلیوں میں بیٹھنے کی بجائے مستعفی ہونے کے لیے بے چین ہیں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنمائوں کی تحریک میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی کے باعث پارلیمنٹ بھی قوم کی توقعات پر پوری نہیں اُتری، پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے اراکین اسمبلی کو بھی اب یہ احساس ہو گیا ہے، اس لیے وہ بھی اس بندھن سے چھٹکارا چاہتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صدر زرداری کی تقریر خلفشار کا شکار تھی، خورشید قصوری کے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا، جب ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کیا گیا تو اُس وقت مسلم لیگ ن یعنی ہماری حکومت تھی، اُنہوں نے کہا کہ وہ آج بھی میاں نواز شریف کی عزت کرتے ہیں۔
 
ایک اور سوال کے جواب میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب میاں محمد نواز شریف بُرے وقت میں انہیں چھوڑ کر جانے والے افراد کے لیے مسلم لیگ ن میں آنے کا راستہ کھول کر بیٹھے ہیں تو کیا عمران خان دروازے بند کردیں، اس موقع پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے مخدوم جمیل بخاری، کوٹ ادو سے میاں میر احمد گورمانی، راجن پور سے دُر محمد خان دریشک، سیف الدین گورمانی، احتشام الحق، جام ریاض احمد کلاسرا اور سردار عباس نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 126134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش