0
Tuesday 10 Jan 2012 23:30

امریکہ، طالبان مذاکرات کے باعث پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میاں افتخار

امریکہ، طالبان مذاکرات کے باعث پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میاں افتخار
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ جمرود دھماکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا ردعمل ہے، امریکہ اور طالبان کے مذاکرات کے باعث پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، امریکہ، افغانستان اور پاکستان تینوں کے مذاکرات سے دہشت گردی پر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمرود دھماکہ گزشتہ دنوں کی کارروائی کا نتیجہ ہے جو کہ دہشت گردوں کیخلاف اس علاقے میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے کی گئی، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گرد موجود ہیں، تاہم ہم نے خودکش دھماکوں کو کافی حد تک روک دیا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد منظم نہیں ہو رہے، ہم نے کرم ایجنسی اور خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے اہم کمانڈروں کو مار دیا ہے لیکن امریکا اور طالبان کے مذاکرات کرنے کے باعث پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے، امریکا کو پاکستان اور افغانستان کو اعتماد میں لینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ جب تک تینوں ممالک ایک ایجنڈا نہیں بنا لیتے اس وقت علیحدہ علیحدہ مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 129283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش