0
Wednesday 11 Jan 2012 20:17

وزیراعظم نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی کو برطرف کر دیا

وزیراعظم نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی کو برطرف کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ جنرل خالد نعیم لودھی کو پاک فوج سے مارچ 2011 میں ریٹائرمنٹ کے بعد 28 نومبر 2011 کو سیکرٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے 1974 میں پاکستان آرمی کی انجینرنگ کور میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل لودھی نے سٹاف اینڈ کمانڈ کالچ کوئٹہ سے گریجویشن اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ انجینرنگ بٹالین، انجینرنگ اور انفنٹری بریگیڈ، انجینرنگ اور انفنٹری ڈویژن کے بعد بطور کور کمانڈر بھی تعینات رہے۔ خالد نعیم لودھی ملٹری کالج اف انجینرنگ رسالپور، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کی فیکلٹی کے ممبر بھی رہے۔ 

سابق سیکرٹری دفاع نے چند روز قبل میمو کیس میں سپریم کورٹ میں یہ بیان جمع کروایا جس میں کہا گیا تھا کہ فوج اور آئی ایس آئی پر حکومت کا صرف انتظامی کنٹرول ہے، کوئی آپریشنل کنٹرول نہیں ہے۔ اس پر وزیراعظم نے جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا کہ انہوں نے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر یہ بیان کیوں داخل کروایا۔ وزیراعظم نے گیارہ جنوری کو انہیں سنگین مس کنڈکٹ اور اداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے برطرف کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 129543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش