0
Saturday 14 Jan 2012 00:15

طالبان لاشوں کی بے حرمتی کرنیوالے 2 امریکی فوجیوں کی شناخت

طالبان لاشوں کی بے حرمتی کرنیوالے 2 امریکی فوجیوں کی شناخت
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ طالبان لاشوں کی بے حرمتی کرنے والے دو فوجیوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ طالبان نے کہا ہے کہ واقعے سے مذاکراتی عمل متاثر نہیں ہو گا۔ گزشتہ روز یوٹیوب پر جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چار امریکی فوجی طالبان جنگجوؤں کی لاشوں پر پیشاب کر رہے ہیں۔ اس دوران ایک امریکی فوجی نے کہا کہ "ہیو اے نائس ڈے، بڈی"۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے طالبان لاشوں کی بے حرمتی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعے کی مذمت کی تھی۔ اپنے بیان میں لیون پنیٹا نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ 

امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق واشنگٹن کے عسکری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان جنگجوؤں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والے چار فوجیوں کا تعلق تھرڈ بٹالین سیکنڈ میرینز سے ہے۔ یہ بٹالین افغانستان میں خدمات انجام دینے کے بعد گزشتہ موسم خزاں میں شمالی کیرولینا واپس آ چکی ہے۔ ان میں سے بعض فوجی اب بٹالین میں نہیں ہیں۔ امریکی میرینز کے ہاتھوں طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور طالبان افغان مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ 
طالبان ترجمان نے برطانوی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ وہ مقبوضہ ملک میں رہتے ہیں۔ یہ کوئی سیاسی عمل نہیں ہے۔ لیکن طالبان لاشوں کی بے حرمتی کے واقعہ سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے مذاکراتی عمل متاثر نہیں ہو گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق یوٹیوب پر جاری ہونیوالی ویڈیو میں واضح طور دکھایا گیا ہے کہ امریکی میرین کے چار اہلکار طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی کر رہے ہیں جبکہ ایک طالبان کی لاش خون میں لت پت دیکھی جا سکتی ہے۔ امریکی فوج نے کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو کی تحقیقات کریں گے جبکہ امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا نے بھی ویڈیو کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 130053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش