0
Saturday 14 Jan 2012 15:13

الیکشن آزاد حیثیت سے لڑونگی، بیٹے کے پی ٹی آئی میں شمولیت پر اعتراض نہیں ہوگا، عابدہ حسین

الیکشن آزاد حیثیت سے لڑونگی، بیٹے کے پی ٹی آئی میں شمولیت پر اعتراض نہیں ہوگا، عابدہ حسین
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کی رہنما عابدہ حسین نے کہا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیں گی۔ بیٹا تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہے تو نہیں روکیں گی۔ عابدہ حسین نے میڈیا کو بتایا کہ این اے 89 سے الیکشن لڑنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ سینٹ الیکشن کے بعد کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جہاں سے بھی لڑا آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑیں گی۔ عابدہ حسین نے کہا کہ انکا بیٹا تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا، وہ فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 130206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش