0
Saturday 14 Jan 2012 16:18

ڈی آئی خان حملہ سکيورٹی کی کوتاہي، ڈي پی او محفوظ، 3 حملہ آور ہلاک، مياں افتخار

ڈی آئی خان حملہ سکيورٹی کی کوتاہي، ڈي پی او محفوظ، 3 حملہ آور ہلاک، مياں افتخار
اسلام ٹائمز۔ خيبر پختونخوا کے وزير اطلاعات مياں افتخار حسين نے کہا ہے کہ ڈيرہ اسماعيل خان حملے ميں دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا ديا، جبکہ ايک خودکش حملہ آور کو پوليس نے مار ديا ہے۔ ڈيرہ اسماعيل خان کے واقعے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مياں افتخار حسين نے اعتراف کيا کہ ڈي پي او ڈيرہ کے دفتر پر حملہ بہرحال سکیورٹي کي کوتاہي ہے، بے شک شدت پسند پوري تياري کے ساتھ آئے تھے ليکن انہيں روکنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کي ذمہ داري تھي۔ مياں افتخار کا کہنا تھا کہ حملے ميں ڈي پي او محفوظ ہيں، ان سے بات ہوئي ہے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ وقفے وقفے سے اس قسم کے واقعات کے ذريعے شدت پسند اپني موجودگي کا احساس دلانے کي کوشش کر رہے ہيں۔ مياں افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ميں دہشتگردي کے خاتمے کے جب تک مکمل ہم آہنگي پيدا نہيں ہوتي، ايسے واقعات رونما ہوتے رہيں گے۔
ڈيرہ اسماعيل خان ميں ايک خودکش حملہ آور مارا گيا، آئي جي خيبرپختونخوا 
انسپکٹر جنرل پوليس خيبر پختونخوا اکبر خان ہوتي نے کہا ہے کہ ڈيرہ اسماعيل خان ميں ڈي پي او آفس پر ہلہ بولنے والا ايک خودکش حملہ آور مارا گيا ہے۔ پشاور ميں میڈیا سے گفتگو ميں آئي جي پي اکبر ہوتي نے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائي جاري ہے اور حملہ آور ڈي پي او آفس تک نہيں پہنچ سکے ہيں۔ آئي جي پي کا کہنا تھا کہ پوليس جوانوں اور حملہ آوروں کے درميان فائرنگ کا تبادلہ جاري ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور پوليس کي ورديوں ميں ملبوس تھے، واقعے کو سکیورٹي کي خامي قرار نہيں ديا جا سکتا۔ 

قبل ازایں ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وردیوں میں ملبوس دہشتگردوں نے ڈی پی او آفس پر حملہ کر دیا۔ دفتر کے قریب تین دھماکے ہوئے ہیں۔ شدت پسندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں‌ 3 خودکش حملہ آور مارے گئے۔ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر منصور عزیز کے مطابق ڈی پی او آفس کو کلیئر کرا لیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے حساس علاقے میں واقعہ ڈی پی او آفس پر پانچ سے سات شرپسندوں نے حملہ کیا، جس میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔ پولیس یونیفارم میں ملبوس شرپسند مرکزی دروازے سے ڈی پی او آفس میں داخل ہوئے اور دستی بموں سے حملہ کیا جبکہ خودکش حملے سے کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حملے کے بعد شرپسندوں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج کے جوانوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 130214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش