0
Sunday 15 Jan 2012 11:49

جاپان نے ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کیلئے امریکی دباؤ مسترد کر دیا

جاپان نے ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کیلئے امریکی دباؤ مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جاپان ایران سے 3 لاکھ 62 ہزار بیرل یومیہ تیل کی درآمد جاری رکھے گا، ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کیلئے امریکی دباؤ کو جاپانی وزیراعظم نے ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کا فیصلہ ملک کے قومی مفادات کو دیکھتے ہوئے کرے گا، جس کیلئے جاپان کی کاروباری برادری سے رائے لی جائیگی، جاپان کے وزیراعظم نے ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کے اپنے وزیر خزانہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کا بیان حکومتی پالیسی نہیں بلکہ انکی ذاتی رائے تھی، جاپانی وزیراعظم نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو ایران کے مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہئے تاکہ خطے کا امن برقرار رہ سکے اور علاقے کی معیشت کو بھی نقصان نہ پہنچے۔
 
جاپانی وزیراعظم نے کہا امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانیوالی پابندیوں کے حوالے سے امریکا کی جانب سے تفصیلات کا انتظار ہے جسکے بعد جاپان اپنے کاروباری مفادات کے حوالے سے جاپان کے کاروباری لیڈروں سے مشاورت کرے گا یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ جاپانی بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں پر ان پابندیوں کا کیا اثر پڑ سکتا ہے جس کے بعد کسی قسم کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے تاہم جاپان ایران سے 3 لاکھ 62 ہزار بیرل یومیہ تیل کی خریداری برقرار رکھے گا جو ملکی مفاد کا تقاضا ہے۔
خبر کا کوڈ : 130396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش