0
Friday 20 Jan 2012 00:41

‌صدر کے استثنیٰ کا فیصلہ عدالتیں کریں گی، نواز شریف

‌صدر کے استثنیٰ کا فیصلہ عدالتیں کریں گی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت کی حکم عدولی جان بوجھ کر کی جا رہی ہے، استثنیٰ کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔ ایک انٹرویو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کا پیسہ لوٹا گیا، اب استثنیٰ کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیئے۔ حکومت کب تک اس طرح چھپتی رہے گی، صدر کے استثنی کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔ انہوں نے کہا صدر کے خلاف سوئس کیس حقائق پر مبنی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس بات کا پتہ چلنا چاہیئے کہ چھ کروڑ ڈالر سوئٹزر لینڈ میں ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا قوم کا پیسہ قوم کو واپس ملنا چاہیئے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نے عدلیہ بحالی میں اہم کردار ادا کیا تاہم اعتزاز احسن نے جو بیان آج دیا ہے وہ ان کی سمجھ سے باہر ہے ۔
خبر کا کوڈ : 131694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش