0
Thursday 15 Oct 2009 11:28

غزہ میں جنگی جرائم کی شکایات کی تحقیقات شروع کی جائیں،بان کی مون

غزہ میں جنگی جرائم کی شکایات کی تحقیقات شروع کی جائیں،بان کی مون
نیویارک:اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے اسرائیل اور فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران جنگی جرائم کی شکایات کے بارے میں قابل اعتبار تحقیقات کا آغاز کریں۔اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور لین پاسکو نے سیکیورٹی کونسل کو بتایا کہ یو این کے سیکرٹری جنرل نے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ تنازع کے بارے میں فوری طور پر قابل اعتبار داخلی تحقیقات کا آغاز کریں۔یہ اعلان سیکیورٹی کونسل میں مشرق وسطی کے بارے میں عمومی اجلاس کے موقع پر گولڈ اسٹون رپورٹ پر بحث کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی جنگی جرائم کے سابق پراسیکیوٹر رچرڈ گولڈ اسٹون کی تیار کردہ رپورٹ میں عالمی ادارے کے جنرل سیکرٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کی رپورٹ کو عالمی ادارے کی سیکیورٹی کونسل میں فالو اپ کے لئے پیش کرانے کا بھی اہتمام کریں، جو مقدمے کو بین الاقوامی جرائم عدالت میں پیش کرنے کیطرف حوالہ بھی ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ یو این کی انسانی حقوق کونسل جنیوا میں ایک روز بعد بحث کا آغاز کرنے والی ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 13211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش