0
Wednesday 16 Sep 2009 12:36

غزہ جنگ میں اسرائیل نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا،اقوام متحدہ

غزہ جنگ میں اسرائیل نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا،اقوام متحدہ
اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے غزہ جنگ سے متعلق حقائق اکٹھا کرنے والے اقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دسمبر جنوری میں غزہ پر بائیس روزہ جارحیت کے دوران جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ مشن کی چھ سو صفحات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا اور جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔اقوام متحدہ کے تحقیقات کار رچرڈ گولڈ اسٹون نے سلامتی کونسل کو تجویز کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جنگی جرائم کی آزادانہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تحقیقات کرائے اور انسانی حقوق کے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دے جو تحقیقات کے اس عمل کی نگرانی کرے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کرانے میں ناکام رہتا ہے تو اس کے معاملے کو ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت کو جنگ کے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے بھیج دیا جائے۔اسرائیل نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 11747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش