0
Thursday 15 Oct 2009 13:21

ایران پر پابندیاں قبل از وقت ہوں گی،ولاڈی میر پیوٹن

ایران پر پابندیاں قبل از وقت ہوں گی،ولاڈی میر پیوٹن
بیجنگ:روسی وزیر اعظم ولاڈی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیوں سے پہلے عالمی برادری کو اس کے ایٹمی مسئلے کے حل کے سلسلے میں تمام تر کوششیں کرنا ہوں گی۔ بیجنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یپوٹن نے کہا کہ ایران پر مزید پابندیاں قبل از وقت ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو پہلے مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کی تمام کوششیں آزما لینی چاہئیں۔ اس کے بعد پابندیوں کے آپشن پر غور کیا جائے۔ روسی وزیراعظم نے کہا کہ ایران اس وقت عالمی برادری سے تعاون کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 13223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش