0
Monday 23 Jan 2012 09:50

اپنی آزادی اور ملکی سالمیت کے دفاع کے لئے مزاحمت کریں گے، جنرل حمید گل

اپنی آزادی اور ملکی سالمیت کے دفاع کے لئے مزاحمت کریں گے، جنرل حمید گل

اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں منعقدہ دفاع پاکستان کونسل کے جلسہ عام سے  خطاب کے دوران آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور جہاد افغانستان کے ہیرو جنرل حمید گل نے لیاقت باغ کے پنڈال میں کالعدم سپاہ صحابہ، جماعت الدعوۃ، حزب المجاہدین اور جماعت اسلامی کے لہلہاتے پرچموں کو دیکھ کر کہا ہے جن لوگوں کو دس سال پابندیاں جھیلنا پڑیں، آج ایک دفعہ پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ سٹیج پر بیٹھے مختلف مذہبی لوگوں کے بارے میں سابق آئی ایس آئی چیف کا کہنا تھا کہہ آپ بھی جانتے ہیں اور میں بھی جانتا ہوں کہ یہ لوگ کبھی بھی آپس میں مل کر نہیں بیٹھتے، لیکن آج اس جلسے میں یہاں اکٹھے ہیں۔ یہ سب اللہ کا کرم ہے، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ قدم سے قدم ملا کر اس اتحاد کے مقاصد کو حاصل کیا جائے۔ وہ مقصد جس کے تحت یہ ملک معرض وجود میں آیا اور جو ہماری قرارداد مقاصد میں لکھا ہوا ہے۔ 

جنرل حمید گل کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ادارے اور سیاسی قیادت ملک کا دفاع صحیح معنوں میں کر پاتے تو دفاع پاکستان کونسل کی تشکیل کی نوبت نہ آتی۔ پارلیمنٹ کی قراردادوں اور سیاسی پارٹیوں کے اعلامیوں سے ڈرون حملے نہیں رک سکے، اس لئے ہم نے مولانا سمیع الحق کی قیادت میں سب مذہبی اور سیاسی پارٹیوں کو مل بیٹھنے کو مشورہ دیا ہے۔ اب ہم اپنی آزادی اور ملکی سالمیت کا دفاع کریں گے اور مزاحمت کریں گے، یہ ہمارا جائز حق ہے۔ ہم آزاد نہیں ہیں، امریکہ کی کالونی بن چکے ہیں، لیکن اب ہم حاکمیت اعلٰی کا دفاع کریں گے۔ اگر امریکی فوج کے لئے رسد کے راستے کھولے گئے تو پھر ہم اس مقبوضہ حکومت سے اسلام آباد کو آزاد کروانے کے لئے جدوجہد کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 132327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش