0
Wednesday 25 Jan 2012 13:06

ایران کے متنازع جوہری پروگرام کا پرامن حل ممکن، چین اور ایران پر دباو جاری رکھیں گے، اوباما

ایران کے متنازع جوہری پروگرام کا پرامن حل ممکن، چین اور ایران پر دباو جاری رکھیں گے، اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد امریکا کیلئے اب کوئی خطرہ نہیں رہا۔ ایران اور چین پر دباؤ جاری رکھیں گے۔ واشنگٹن میں سٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ امریکی افواج نے افغان طالبان کی کمر توڑ دی ہے، جبکہ پاکستان سے یمن تک القاعدہ رہنما چھپتے پھر رہے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ وہ اب امریکا سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں ہزاروں امریکیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا اور وہاں اب کوئی امریکی فوجی جنگ میں مصروف نہیں۔ ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اوباما کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے سفارت کاری کے باعث دنیا تہران کے جوہری پروگرام کیخلاف متحد ہو چکی ہے اور ایرانی حکومت کو جب تک اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں ہوتا، دباؤ جاری رکھیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ معیشت کو پیچھے جانے نہیں دیں گے اور ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جمہوریت پسندوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں فوجی امریکا واپس جا چکے ہیں۔ تئیس ہزار فوجی موسم گرما کے اختتام تک وطن واپس چلے جائیں گے۔ افغانستان سے پارٹنر شپ بنائی جا رہی ہے، تاکہ یہاں سے دوبارہ امریکا پر حملے نہ کئے جا سکیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ عراق جنگ کے خاتمے اور اسامہ کی ہلاکت کو سراہا جانا چاہئے۔ عراق میں امن کیلئے ہزاروں امریکیوں نے جان قربان کی۔ حکومت نے عراق جنگ کا خاتمہ کیا۔ براک اوباما کا کہنا تھا کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام کا پرامن حل اب بھی ممکن ہے۔ لیکن اسے جوہری ملک نہیں بننے دیا جائے گا۔ مشرقی وسطٰی اور شمالی افریقا میں تبدیلی کی لہر جاری ہے۔ امریکا جمہوریت پسندوں کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

واشنگٹن ميں کانگريس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ميں امريکي صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ عراق جنگ کے خاتمے کے بعد دشمنوں کے خلاف سخت کارروائي کرنے کا موقع ملا، صدر اوباما کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے کئي اہم رہ نماوں کو شکست دي ہے۔ انھوں نے فخريہ انداز ميں کہا کہ اقتصادي بحران کے حل کے ليے اقدامات کيے گئے ہيں، جس سے امريکي شہريوں کے ليے روزگار کے مواقع پيدا کيے جا رہے ہيں،بہتر پاليسيوں کي وجہ سے ملازمتوں ميں اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 132951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش