0
Wednesday 25 Jan 2012 15:31

گیلانی کا یوٹرن، عسکری حکام کا سپریم کورٹ میں‌ بیان آئین کے مطابق تھا

گیلانی کا یوٹرن، عسکری حکام کا سپریم کورٹ میں‌ بیان آئین کے مطابق تھا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایک مرتبہ پھر موقف بدل لیا۔ انہوں نے میمو کیس پر سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے بیان حلفی کو قانون کے مطابق قرار دیدیا۔ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اعلٰی حکام کے احکامات متصادم ہونے کی وجہ سے بیان دیا تھا۔ صورتحال واضح ہو چکی اور ابہام دور ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دور کرنا چاہتا ہوں کہ عسکری حکام کا عمل غیرآئینی تھا۔
 
واضح رہے کہ وزیراعظم نے ایک چینی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میمو کیس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے سپریم کورٹ میں‌ جمع کرائے گئے بیان غیر آئینی ہیں۔ جس پر ذرائع کے مطابق اعلٰی عسکری قیادت نے صدر زرداری سے ملاقات کر کے وزیراعظم کے بیان کی شکایت کی تھی اور کہا تھا کہ وزیراعظم اپنے بیان کی وضاحت کریں۔ آج وزیراعظم نے بیان دیا ہے کہ عسکری حکام کے حوالے سے بیان مخصوص صورتحال میں دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 132979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش