0
Thursday 26 Jan 2012 12:52

امریکا سے مذاکرات، طالبان نے تفصیلات سے پاکستان کو آگاہ کر دیا

امریکا سے مذاکرات، طالبان نے تفصیلات سے پاکستان کو آگاہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ ہونے والے اپنے باضابطہ مذاکرات کی تفصیلات سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے حکام طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں نظرانداز کیے جانے پر امریکا سے ناراض ہیں، دونوں ممالک نے پروفیسر برہان الدین کے قتل کے بعد تعطل کا شکار ہونے والی مشترکہ امن کوششوں کی بحالی پر اتفاق کر لیا ہے، جبکہ پاکستان میں طالبان دور کے سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت جبکہ پڑوسی ممالک کی اس عمل میں شمولیت کی شدید مخالفت کی ہے۔ 

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ افغان طالبان نے قطر میں امریکا کے ساتھ ہونے والے اپنے مذاکرات سے متعلق بلیو پرنٹ پاکستان کو فراہم کر دیا ہے۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے اپنے مذاکرات سے طالبان نے کسی دوسرے ملک کو آگاہ کیا ہے۔ افغان رہنما کے مطابق طالبان نے مذاکرات کی تمام تر معلومات کی فراہمی کے بعد پاکستان سے پوچھا ہے کہ اس کو کسی چیز پر اعتراض ہے؟ اس کی کیا ترجیحات ہیں؟ اس کے علاوہ افغان طالبان نے ان مذاکرات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں حقانی نیٹ ورک کو مطلع کیا ہے۔ دوسری جانب ایک افغان سفارتکار نے بتایا کہ مذاکراتی عمل میں نظرانداز کئے جانے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے رہنمائوں نے مشترکہ امن کوششیں بحال کرنے پر اتفاق کیا۔ سفارتکار کے مطابق افغان حکومت چاہتی ہے کہ صدر زرداری یا وزیر اعظم گیلانی کابل کا دورہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 133261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش